فیصل آباد : چلڈرن ہسپتال میں 25 دن کی بچی کے پیٹ سے بچہ نکل آیا

فیصل آباد کے چلڈرن ہسپتال میں 25 دن کی بچی کے پیٹ سے بچہ نکل آیا۔

چلڈرن ہسپتال فیصل آباد کے ڈاکٹر صداقت کے مطابق کامیاب آپریشن کے ذریعے بچی کے پیٹ سے بچہ نکال لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد کے چک نمبر 94 کے شہری کی نومولود بچی کا پیٹ مسلسل پھول رہا تھا۔

ڈاکٹر صداقت نے بتایا کہ طبی معائنے اور ٹیسٹ کرانے پر پتہ چلا کہ بچی کے پیٹ میں بچہ ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ دنیا میں اب تک اس نوعیت کے 200 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

چلڈرن ہسپتال فیصل آباد کے ڈاکٹر صداقت نے یہ بھی بتایا ہے کہ آپریشن کے بعد بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔