فیصل آباد: الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں کو جرمانے

فیصل آباد میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں کو جرمانے کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 22 امیدواروں کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 80 ہزار روپے کے جرمانے کیے، ن لیگ کے خالد پرویز گل، قاسم فاروق کو جرمانہ اور جعفر علی کو وارننگ جاری کی ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آزاد امیدوار اکرم چوہدری، چنگیز خان کاکڑ، اسماعیل سیلا اور علی سرفراز کو جرمانے کیے گئے ہیں جبکہ 5 امیدواروں کو وارننگ اور 3 کو نوٹس جاری کر دیے گئے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ خلاف ضابطہ سائز کے بینرز اور پینا فلیکس لگانے پر جرمانے کیے ہیں۔

Pakistan Election 2024 Election 2024 Constituencies Election 2024 candidates