فیصل آباد:بیوی سے ناراضگی، باپ نے 2 بیٹیوں کو گلا دبا کر قتل کر دیا

فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ میں باپ نے 2 بیٹیوں کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق بچیوں کی عمریں 6 اور 8 سال تھیں، ملزم کی بیوی ناراضگی کے باعث اپنے والدین کے پاس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رہ رہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی بیوی بچیاں اپنے ساتھ لے جانا چاہتی تھی جبکہ ملزم اپنی بیٹیوں کو ان کی والدہ کے ساتھ نہیں بھیجنا چاہتا تھا۔

پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور واردات کی مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

سڑک کنارے سے 2 لڑکیوں کی لاشیں برآمد
علاوہ ازیں فیصل آباد میں ہی جڑانوالہ ستیانہ روڈ پر سڑک کنارے سے 2 لڑکیوں کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق 18 سے 19 سال کی دونوں لڑکیوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔

سٹی پولیس افسر نے ایس پی جڑانوالہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے۔

سی پی او نے ہدایت کی ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔