پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
توشہ خانہ کے تحائف بیچنے کا معاملہ، فرح گوگی کے شوہر احسن جمیل کا مؤقف سامنے آگیا
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے قریبی دوست فرح گوگی کے شوہر احسن جمیل گجر کا کہنا ہے کہ فرح عمر فاروق کو نہ جانتی ہے اور نہ کبھی اس سے ملی ہے۔
خیال رہے کہ عمران خان نے سعودی ولی عہد کی گھڑی، انگوٹھی اور کف لنکس کوڑیوں میں بیچ ڈالے ، تحفے خریدنے والا جیو نیوز پر سامنے آگیا ہے۔
توشہ خانہ کے تحفے دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق نے 20 لاکھ ڈالرز میں خریدے تھے۔
خیال رہے کہ عمران خان کو سعودی ولی عہد سے جو قیمتی گھڑی ، انگوٹھی اور دیگر تحفے بطور وزیراعظم 2019 میں ملے تھے وہ انہوں نے فروخت کردیے تھے۔
تحفے خریدنے والی دبئی کی معروف کاروباری شخصیت عمر فاروق نے جیو نیوز کے پروگرام “آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ” میں وہ تحائف دکھا دیے۔
عمرفاروق نے شاہزیب خانزادہ کو بتایا کہ 2019 میں عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے رابطہ کیا، جس کے بعد عمران خان کی اہلیہ، بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان تحفے لے کر دبئی ان کے دفتر آئیں، ان کی ڈیمانڈ پچاس لاکھ ڈالرز تھی، تاہم انہوں نے سارے تحفے 20 لاکھ ڈالرز میں خرید لیے اور فرح گوگی کو رقم کیش میں ادا کی۔
تاہم اب نجی ٹی وی سے گفتگو میں فرح گوگی کے شوہر احسن جمیل گجر نے کہا کہ عمر فاروق کو فرح نہ جانتی ہے نہ کبھی ملی ہے، فرح کا تحائف ،گھڑیاں بیچنے، لینے دینے سے کوئی تعلق نہیں۔
احسن جمیل گجر نے کہا کہ جو سُنار مہنگی گھڑیاں خریدتا ہے کیا اس نے فوٹیج نہیں بنائی ہوگی؟ عمر فاروق 2 ملین ڈالر کی رسید ہے تو پیش کرے، سپریم کورٹ جیسےنیوٹرل فورم سےتفتیش کرالی جائے۔