فرح خان نے اپریل میں تحائف بیچے، ایمنسٹی اسکیم سے 33 کروڑ روپے کا فائدہ اٹھایا

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان نے اپریل 2019 میں تقریباً 28 کروڑ روپے کے تحائف بیچے، پھر ایک مہینے بعد مئی 2019 میں شروع ہوئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے تقریباً 33 کروڑ روپے کا فائدہ اٹھایا۔

جیو نیوز کے پروگرام “آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ” میں اہم حقائق سامنے آگئے۔

فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر کا کہنا ہے کہ فرح خان نے عمران خان کے دور میں نہیں بلکہ شاہد خاقان عباسی کے دور میں ایمنسٹی لی تھی۔

حالانکہ اس سے پہلے 28 اپریل 2022 کو پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں ہی احسن جمیل یہ اقرار کرچکے ہیں کہ فرح نے 2019 میں عمران خان کے دور میں ایمنسٹی لی تھی۔