وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ کیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیرِ اعظم کی جی ایچ کیو آمد پر آرمی چیف نے ان کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم نے پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے ملاقات کی۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، انہوں نے یادگار شہداء پر پھول رکھے۔
وزیرِ اعظم شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔