افغانستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر گھٹنے کی انجری کا شکار

افغانستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نوین الحق گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نوین الحق سرجری کے لیے انگلینڈ جائیں گے، وہ بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

نوین الحق کی جگہ بنگلادیش کے خلاف نجات مسعود کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔