فاسٹ بولنگ کوچ مورنی مورکل دبئی میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ مورنی مورکل دبئی میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے مورنی مورکل پاکستان کا ویزا تاخیر سے ملنے کی وجہ سے کراچی میں کیمپ کو جوائن نہیں کر سکے۔

مورنی مورکل دبئی سے ٹیم کے ہمراہ سری لنکا جائیں گے جہاں پاکستان ٹیم 2 روزہ وارم اپ میچ ہمبنٹوٹا میں 11 سے 12 جولائی تک کھیلے گی۔

بعدازاں ہمبنٹوٹا سے پاکستان ٹیم گال جائے گی جہاں 16 جولائی سے پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہوگا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگا۔