فواد چوہدری نے پچھلے 15 برسوں کے دوران چوتھی پارٹی چھوڑ دی

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پچھلے 15 برسوں کے دوران چوتھی پارٹی چھوڑ دی۔

2008 کے بعد وہ پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ کے رکن بنے۔ اس دوران وہ پرویز مشرف کے ترجمان بھی رہے۔

مارچ 2012 میں وہ آل پاکستان مسلم لیگ سے مستعفی ہو کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔ انھیں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا معاون خصوصی برائے اطلاعات و سیاسی امور مقرر کیا گیا۔

راجہ پرویز اشرف وزیراعظم بنے تو فواد چوہدری کا عہدہ برقرار رکھا گیا۔ 2013 کے الیکشن کے بعد وہ بلاول بھٹو کے ترجمان بھی رہے۔

وہ کچھ روز مسلم لیگ ق میں بھی رہے۔

جون 2016 میں انھوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی اور 2018 میں جہلم سے الیکشن جیت کر وزیر اطلاعات مقرر کیے گئے۔

اور آج انہوں نے تحریک انصاف بھی چھوڑ دی ہے۔