پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
ایف ڈی اے نے نئی ڈیوائس ’بلائنڈ سائٹ‘ کو منظوری دے دی
معروف امریکی کمپنی نیورا لنک کے بانی ایلون مسک نے انکشاف کیا ہے کہ یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے کمپنی کی نئی ڈیوائس ’بلائنڈ سائٹ‘ کو منظوری دے دی ہے جو نابینا افراد کی بینائی بحال کر سکتی ہے۔
ایلون مسک نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ نیورا لنک کی یہ نئی ڈیوائس ’بلائنڈ سائٹ‘ ان لوگوں کو بھی دیکھنے کے قابل بنائے گی جو دونوں آنکھوں کی بینائی کھو چکے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ یہ ڈیوائس ان افراد کی بینائی کو بھی بحال کر سکتی ہے جو پیدائشی نابینا ہیں بشرطیکہ ان کی آنکھوں کا ویژیول کورٹیکس برقرار ہو۔
ایلون مسک نے وضاحت کی کہ اس ڈیوائس سے پہلے معمولی حد تک بینائی بحال ہو گی مگر آہستہ آہستہ انسان کی بینائی مکمل طور پر بحال ہو جائے گی اور وہ انفراریڈ، الٹرا وائلٹ یہاں تک کہ جیورڈی لا فورج کی طرح ریڈار ویو لینتھس کو بھی دیکھنے کے قابل ہو جائے گا۔
اُنہوں نے مزید وضاحت کرنے کے لیے اپنی پوسٹ میں سائنس فائی ٹی وی شو اسٹار ٹریک کے ایک کردار جیورڈی لا فورج کی تصویر بھی شیئر کی جو پیدائشی طور پر نابینا تھا لیکن تکنیکی آلات کے استعمال سے دیکھ سکتا تھا۔
اس حوالے سے نیورا لنک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ایف ڈی اے کی جانب سے’بلائنڈ سائٹ‘ کی منظوری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ریگولیٹری باڈی کی طرف سے کمپنی کی اس نئی ڈیوائس کو ’بریک تھرو ڈیوائس‘ کا نام دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے نیورا لنک نے ایک ایسی برین چپ بنائی تھی جسے اب تک 2 مفلوج انسانوں کے دماغ میں کامیابی سے نصب کر کے اُنہیں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے قابل بنایا گیا ہے۔