وفاقی حکو مت کا ایف بی آ ر کی جامع ڈیجٹلا ئزیشن کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکو مت نے ایف بی آ ر کی جامع ڈیجٹلا ئزیشن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کی جامع ڈیجیٹلائزیشن کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دیدی ۔

ٹاسک فورس کی ٹی اوآرز بھی جاری ۔ دس رکنی ٹاسک فورس کے چیئر مین وزیر مملکت برائے خزانہ و ریونیو علی پرویز ملک ہوں گےجبکہ میجر جنرل سید علی رضا ڈی جی C41 شریک چیئر مین ہوں گے۔

دیگر ممبران میں غازی اختر لاٹ اختر بیوریجز لمیٹڈ ‘ ز یاد بشیر ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر گل احمد ‘ عامر ملک سا بق سی ای اوپرال (PRAL )‘ فرید ظفر (LUMS) ‘ آصف پیر سسٹمز لمیٹڈ ‘ تانیہ اندرس ‘ وقاص الحسن خانزادہ اور گوہر مروت پراجیکٹ افسر نادرا شامل ہیں۔

ضرورت پڑنے پر ٹاسک فورس کوئی اور ممبر بھی شامل کرسکتی ہے۔ ٹاسک فورس کی ٹی اوآرز ( دائرہ کار ) کا بھی تعین کیا گیا ہے۔ ٹاسک فورس ایسے پالیسی اقدامات تجویز کرے گی جو ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئےضروری ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیٹا آٹومیشن پر عمل درآ مد ‘ سافٹ ویئر سلوشنز بھی ٹی اوآر کاحصہ ہے۔

وزیر اعظم نےٹاسک فورس کو یہ ذمہ داری سونپی ہے کہ ڈیٹا کو صو بوں کی ریونیو اتھارٹیز اور وزارتوں اور سر کاری محکموں کے ساتھ ہم آہنگ (Integration) کیا جا ئے ۔

ٹیکس کی بنیاد کو وسعت دینے کیلئے قومی شناختی کارڈ (CNIC) کو سنگل بنیادی شناخت بنا کر آڈٹکیاجا ئے ۔ سپلائی چین (ہول سیل ڈیلر ‘ ڈسٹری بیوٹر اور مڈل مین نیٹ ورک ) کی آٹو میشن کی جا ئے۔