وفاق نے خیبر پختونخوا، پنجاب کی حکومتوں کو چارج شیٹ دے دی

وفاق نے خیبر پختونخوا، پنجاب کی حکومتوں کو چارج شیٹ دے دی
وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کی صوبائی حکومتوں کے چیف سیکریٹریز کو خط لکھ دیا۔

ذرائع وفاقی حکومت کے مطابق خط کے ذریعے دونوں صوبائی حکومتوں کو چارج شیٹ دی گئی ہے۔

خط کے مطابق امن و امان برقرار رکھنے میں صوبائی حکومت آئینی ذمے داری ادا کرنے میں ناکام ہو رہی ہے۔

وفاقی حکومت نے خط کے ذریعے کہا کہ حالات کنٹرول کرنے کے بجائے پولیس تماشائی بنی ہوئی ہے، امن و امان برقرار نہ رکھنے کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ چھوٹے گروپ موٹرے وے، ہائی وے اور لنک روڈ بند کر رہے ہیں اور لوگوں کی آمد و رفت، سامان کی ترسیل میں رکاوٹ پیدا کی جا رہی ہے۔

وفاقی حکومت کے خط میں مزید کہا گیا کہ بچوں کو اسکول تک جانے میں مشکلات کا سامنا ہے، مظاہرین کو فوری ہٹایا جائے تاکہ لوگوں کی آمد و رفت ہوسکے۔

وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا اور پنجاب کی حکومتوں کو 5 نومبر کو خط لکھا تھا۔