سی ڈی اےکے افسران اور پراپرٹی ڈیلرز کے خلاف ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے) کے افسران اور پراپرٹی ڈیلرز کے خلاف ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں۔

ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز چیئرمین سی ڈی اے کی درخواست پرکیا ہے۔

حکام کے مطابق سی ڈی اے نے جعلی الاٹمنٹ کے حوالے سے ریکارڈ ایف آئی اے کو دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکٹر ڈی 13، آئی 14 اور آئی 12 میں جعلی فائلیں فروخت کی گئیں، سیکٹرای13، آئی الیون2 اور آئی ٹین میں بھی جعلی فائلیں فروخت کی گئیں۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے سی ڈی اے افسران کو طلب کرلیا ہے، تحقیقات کے بعد سی ڈی اے افسران اور ڈیلرز پر مقدمات درج کرنےکا فیصلہ کیا جائےگا۔