پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
اوورسیز پاکستانی اب اسلام آباد کے اہم علاقوں میں رہائشی و کمرشل پلاٹس خرید سکیں گے اور پاکستان سے باہر تیار ہونے والی ہائبرڈ اور الیکڑک گاڑیوں کی بھی اجازت دینے پر غور کیا جارہا ہے۔
وزیر خزانہ اسحٰق ڈار آئندہ ہفتے پیش کیے جانے والے بجٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اسلام آباد کے قیمتی سیکٹرز میں رہائشی و کمرشل پلاٹس کی اسکیم متعارف کرانے جارہے ہیں۔
یہ اسکیم صرف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے رکھی گئی ہے جس کی قیمت ڈالروں میں ادا کی جاسکے گی اس سے نہ صرف پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو دارالحکومت کے اہم علاقوں میں رہائشی و کاروباری پلاٹس بھی میسر آسکے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے ملک کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرض نہ ملنے کی صورت میں پلان بی پر عملدر آمد شروع کردیا ہے اور ایسے کئی منصوبے شروع کیے جارہے ہیں جس سے پاکستان کو براہ راست زرمبادلہ حاصل ہوسکے۔
اس حوالے سے دارالحکومت میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے زمین کی قیمت ڈالرز میں ڈیمانڈ کی جارہی ہے۔
توقع ہے اس منصوبے سے حکومت کو ایک ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوسکے گا۔
اس کے علاوہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو بیرون ملک تیار ہونے والی ہائبرڈ اور الیکڑک گاڑیوں کی اجازت دینے پر بھی غور کررہی ہے جس کی ڈیوٹی بھی ڈالرز میں وصول کی جاسکے گی۔ اس سے بھی پاکستان کو بھاری زرمبادلہ حاصل ہوسکے گا۔
تاہم ابھی اس اسکیم کا حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے لیکن امکان ہے بجٹ میں یہ اسکیم بھی شامل کرلی جائےگی۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے حکومت کو بجٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی مراعات اور منصوبے شامل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔