ایف آئی آر درج نہیں کی جا رہی ،ہم متعلقہ تھانے کے سامنے احتجاج کریں گے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کی جا رہی، ہم متعلقہ تھانے کے سامنے احتجاج کریں گے

ایک بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ معاملے کی پوری تحقیقات ہونی چاہیے، یہ انفرادی عمل نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان چوروں اور لٹیروں سے ملک کی جان چھڑانا چاہتے ہیں، یہ ایک شخص کا کام نہیں، اس کے پیچھے سازش ہے۔

شبلی فراز کا کہنا ہےکہ عمران خان کو ایک دو روز میں اسپتال سے گھر شفٹ کیا جائے گا۔