پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
فردوس جمال کے بیٹوں نے والد کی طبیعت کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کر دیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال کے دونوں بیٹوں حمزہ فردوس جمال اور باذل فردوس جمال نے والد کی طبیعت کے حوالے سے ان کے مداحوں کو آگاہ کر دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے سینئر اداکار کے بڑے بیٹے اور اداکار و ہدایت کار حمزہ فردوس جمال نے والد کی سرجری کا بتاتے ہوئے دعا کی اپیل کی اور لکھا کہ اب ان کے والد خیریت سے ہیں ، 12 گھنٹے کی کامیاب سرجری کے بعد ڈاکٹرز نے ان کا ٹیومر نکال دیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سرجری کروانے سے قبل ان کے والد کے حوصلے بلند تھے۔
فردوس جمال دوسرے بیٹے اور فٹنس ٹرینر و ماڈل باذل فردوس نے بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر والد کی سرجری سے قبل اور بعد کی دو مختلف ویڈیوز شیئر کیں۔
سرجری سے قبل شیئر کی گئی ویڈیو میں سینئر اداکار کو وہیل چیئر پر بیٹھے بلند حوصلوں کے ساتھ ہنستے مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ سرجری کے بعد عکس بند کی گئی ویڈیو میں ان کے بیٹے نے آگاہ کیا کہ فردوس جمال سرجری کے بعد چلنے پھرنے لگے ہیں اور وہ بیماری سے صحت یابی کی جانب سفر پر گامزن ہیں۔
@bazilfirdous Alhumdulila Daddy Has started walking after Surgery… Dua ki darkhast hai… #firdousjamal #bazilfirdous #trending #viralvideo #cancerfighter #foryou #lifeofbazil #viraltiktok #viral #foryoupage ♬ original sound – waqar Ali Ansari
خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں سینئر اداکار فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس جمال نے والد کے کینسر یں مبتلا ہونے کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے دی تھی اور ان کے مرض کو قابل علاج قرار دیا تھا۔