نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 ڈاکٹرہلاک جبکہ ایک زخمی

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 3 ڈاکٹروں کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کر دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز پر ساحل کے کنارے واقع ریسٹورنٹ کے باہر فائرنگ کی گئی جس کے بعد 3 ملزمان گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق مرنے والے ڈاکٹرز کی عمر 32، 33 اور 65 سال تھی، واقعے کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں آئی ہیں تاہم پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عینی شاہد کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے تقریباً 30 سیکنڈ تک فائرنگ کی اور اس دوران انہوں نے 20 گولیاں چلائیں۔