اسلام آباد میں فائرنگ ،سابق یوسی چیئرمین جھنگ سمیت 4 افراد جاں بحق

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لہتراڑ روڈ پر فائرنگ سے سابق یوسی چیئرمین جھنگ سیداں سید ابرار شاہ سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں سید علی شیر، رفاقت اور صاحب گل شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کہ واقعے کے دوران سید ابرار شاہ کا بیٹا بھی گاڑی میں موجود تھا، اور گاڑی چلا رہا تھا، ابرار شاہ ساتھ بیٹھے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈرائیور اور گارڈ بھی گاڑی میں موجود تھے، گھات لگائے ملزمان نےاندھادھند فائرنگ کی۔

واضح رہے کہ چیئرمین جھنگ سیداں کے بھائی بھی ماضی میں قتل ہوچکے ہیں۔