لاہورسیشن کورٹ میں فائرنگ،خاتون سمیت 2 افراد قتل

لاہور کی سیشن کورٹ میں فائرنگ کر کے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

لاہور پولیس کی جانب سے فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے فائرنگ کر کے پیشی پر آئے 2 افراد کو قتل کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین میں مرد اور خاتون شامل ہیں۔

مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔