پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
اے سی سی اے مضمون میں پہلی پوزیشن؛ پاکستانی طالبعلم عالمی ایوارڈ کیلئے نامزد
پاکستان سے تعلق رکھنے والے حذیفہ جمیل اے سی سی اے کے فنانشل رپورٹنگ (ایف ایم) کے مضمون میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرکے عالمی ایوارڈ کیلئے نامزد ہوگئے۔
ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس نے نے دسمبر 2022 میں امتحانات دینے والے طلبا و طالبات کے نتائج کا اعلان کیا۔ اے سی سی اے کے تحت منعقد کیے جانے والے اس امتحان میں دنیا بھر سے 107,142 طلبا و طالبات نے شرکت کی۔
اے سی سی اے کے مینیجر برائے ایشیا پیسفک راشد خان نے کہا کہ طالبعلم حذیفہ جمیل کی شاندارکامیابی ہمارے ملک کے با صلاحیت نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے، حذیفہ جمیل کی کامیابی سے یہ بات معلوم چلتی ہے کہ اگر پاکستانیوں کو مناسب مواقع اور پلیٹ فارم فراہم کیا جائے تو وہ عالمی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
دوسری جانب حذیفہ جمیل نے اپنی کامیابی کا سہرا سخت محنت اور استقامت کوقرار دیا اورکہا ہے کہ وہ اپنے ادارے ایس کے اے این ایس اسکول آف اکاؤنٹنسی کے اساتذہ اور اپنے والدین کے شکر گزار ہیں جن کی محنت اور دعاؤں سے مجھے کامیابی ملی۔
حذیفہ جمیل کو یہ اعزازبھی حاصل ہے کہ وہ ایک ہونہار طالبعلم ہونے کے ساتھ حافظ قرآن بھی پیں اور مستقبل میں آڈیٹنگ کیریئر سے اپنا پروفیشل شروع کرناچاہتے ہیں۔ خیال رہے کہ اے سی سی اے 178ممالک اور خطوں میں مقیم 241,000 اراکین اور 542,000 مستقبل کے اراکین کے ساتھ پیشہ ور اکاؤنٹنٹس کے لیے دنیا کی صف اول کی باڈی ہے۔
اسی وجہ سے اے سی سی اے کی اہلیت کو دنیا بھر میں بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے اور اُسے بڑے پیمانے پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ اے سی سی اے ان مہارتوں اور قابلیتوں کی سختی سے جانچ کرتی ہے۔