فضا علی کی بڑی بہن علالت کے بعد انتقال کر گئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ خوبرو اداکارہ، ماڈل اور میزبان فضا علی کی بڑی بہن علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فضا علی نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی ہمشیرہ کے انتقال کی خبر اپنے مداحوں کو دی۔

انہوں نے اپنی بہن کے لئے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپی چلی گئی، مجھے اور فریال کو چھوڑ کے اس دنیا سے، ہمیشہ کےلئے، ان کی آگے کی زندگی کے سفر کےلئے دعا کیجئے گا‘۔

اداکارہ نے اپنی بہن کی یاد میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں ان کی بہن جُھولے جھول رہی ہیں اور ان کی بیٹی فریال اپنی بڑی خالہ کو جُھولا جُھلا رہی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں ان کی بہن کو بچپن یاد کرتے ہوئے کہتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اپنے 8 بہن بھائیوں کو بڑا کیا ہے اور بچپن میں انہیں بھی اسی طرح جُھولا جُھلاتی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ یہ ہی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ فضا علی نے اپنی والدہ جیسی بڑی بہن کی صحت کے لئے دعا کی اپیل کی تھی جو اُس وقت ان کی بہن وینٹی لیٹر پر تھیں۔