فلسطینیوں پر ہر حملے کے بدلے 1 اسرائیلی قیدی ماریں گے: القسام بریگیڈ

القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ کا کہنا ہے کہ پُرامن فلسطینیوں پر ہر حملے کے بدلے ایک اسرائیلی قیدی کو ہلاک کیا جائے گا۔

ترجمان القسام بریگیڈز ابوعبیدہ نے اسرائیل کو وارننگ دی ہے کہ غزہ پر حملے کے نتیجے میں ہلاک کیے جانے والے ہر اسرائیلی قیدی کی فوٹیج جاری کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا، رپورٹس کے مطابق اس وقت 130 اسرائیلی فوجی اور شہری حماس کی قید میں ہیں۔

دوسری جانب عرب میڈیا کو انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں حماس رہنما ابومرزوق نے کہا ہے کہ حماس اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی اور بات چیت کے لیے تیار ہے۔