ہر بچے کے قتل کے بدلے میں حماس کے ارکان مزید بڑھیں گے:ایلون مسک

ٹیسلا اور ایکس (سابقہ ​​ٹوئٹر) کے ارب پتی مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ نسل کشی کسی کے لئے قابل قبول نہیں ہونی چاہیے، وہ غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کا حوالہ دے رہے تھے جسے سرگرم کارکنوں، وکلاء اور انسانی حقوق کے محافظوں نے ʼنسل کشیʼ قرار دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہر بچے کے قتل کے بدلے میں حماس کے ارکان مزید بڑھیں گے۔

مسک نے کہا کہ اس طرح کی نسل کشی یا تشدد صرف اسرائیل سے نفرت کرنے والے مزید لوگ پیدا کرے گا ، اگر آپ صرف نسل کشی کریں گے تو ظاہر ہے کہ وہ کسی کو قابل قبول نہیں ہوں گے، درحقیقت کسی کو بھی قابل قبول نہیں ہونا چاہیے۔