پہلی بار سعودی ڈیزائنر کی پیرس میں جاری فیشن ویک میں انٹری

پیرس میں جاری فیشن ویک میں پہلی بار سعودی ڈیزائنر کے ملبوسات نمائش کے لئے پیش کر دیئے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 3 سے 6 جولائی تک جاری رہنے والے پیرس فیشن ویک میں سعودی ڈیزائنر محمد آشی نے پہلی بار سعودی عرب کی نمائندگی کی۔

ان کا کہنا ہے کہ پیرس فیشن ویک میں شرکت میرے کیریئر کا عروج ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق پیرس فیشن ویک میں سعودی ڈیزائنر کی شرکت سعودی عرب کا نیا سنگ میل ہے۔

خیال رہے سعودی ڈیزائنر محمد آشی سمیت دیگر 4 باصلاحیت ڈیزائنرز جنہوں نے روا ں سال پیرس فیشن ویک میں عرب کی نمائندگی کی ان میں سے 3 ایلی صاب، زہیر مراد اور جارج ہوبیکا کا تعلق لبنان اور ایک سارہ کریبی کا تعلق مراکش سے ہے۔