نگران حکومت کی حلف برداری غیر ملکی سفیروں نے کوئی دلچسپی نہیں لی

وفاقی دارالحکومت میں موجود سفرا نے نگران حکومت کی حلف برداری میں کوئی دلچسپی نہیں لی، 170 دعوت نامے بھجوائے گئے کوئی اہم سفیر نہیں آیا۔

غیر ملکی سفرا پاکستان کے آئندہ انتخابات میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ لیکن ان کی توجہ اچانک جڑانوالہ واقعہ کی جانب مبذول ہوگئی جہاں ایک خاص برادری کے متعدد گھروں اور چار گرجاگھروں کو نشانہ بنایا گیا۔

اعلیٰ ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ بہت سے سینئر سفارتکارون نے فارن آفس سے رابطہ کرکے اس واقعہ کی تفصیلات حاصل کی ہیں اور وہ فالو اپ کے اقدامات دیکھ رہے ہیں۔

ان کی زیادہ دلچسپی اس امر میں ہے کہ بلوائیوں کے اشتعال کا محرک اور اس کی نوعیت کیا تھی؟ ذرائع نے کہا کہ فارن آفس کا متعلقہ سیکشن ان سوالات کا جواب دے رہا ہے۔

ان غیر ملکی سفارتی مشنز نے حاصل کردہ اطلاعات اپنی اپنی متعلقہ حکومتوں کو بھجوادی ہیں۔

ذرائع نے تایا ہے کہ سفارتی مشنز نے عام انتخابات کے غیر معینہ مدت تک التوا کے حوالے سے بھی اپنےاپنے ممالک کو مراسلے ارسال کر دیے ہیں اور وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اس حوالے سے راہ عمل جاننا چاہ رہے ہیں۔