فارن فنڈنگ کیس،پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کیلئے مزید4ہفتوں کی مہلت

الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو جواب جمع کرانے کیلئے مزید4ہفتوں کی مہلت دیدی

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نےریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی جماعتوں پر مشکل حالات آتے رہتے ہیں

اس پر بہت زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، منگل کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ممبرالیکشن کمیشن سندھ نثار احمد درانی، ممبرالیکشن کمیشن بلوچستان شاہ جتوئی، ممبرالیکشن کمیشن پنجاب بابرحسن بھروانہ اور ممبرالیکشن کمیشن خیبر پختونخوا جسٹس (ر)اکرام ا خان پر مشتمل پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

دوران سماعت پاکستان تحریک انصاف کے وکیل انور منصور خان نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس وقت ایک سیاسی جماعت پر زمین بہت زیادہ تنگ کردی گئی۔