انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پر طنز کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر مائیکل وان نے ایک لڑکے کی محمد رضوان کی طرح کریز سے آگے نکل کر شاٹ کھیلنے کی تصویر شیئر کی ہے۔
پوسٹ کی گئی تصویر کے ساتھ مائیکل وان نے لکھا ہے کہ اس لڑکے کو دیکھیں، یہ محمد رضوان کی طرح کھیل رہا ہے۔
Morning all .. Check this guy playing the Rizwan .. Study where the ball is .. #HappyDiwali x #Mumbai pic.twitter.com/mVXUYy2ie3
— Michael Vaughan (@MichaelVaughan) November 12, 2023
مائیکل وان نے محمد رضوان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دیکھیں کہ گیند کہاں آ رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز محمد رضوان انگلینڈ کے خلاف معین علی کی گیند پر باہر نکل کر کھیلتے ہوئے بولڈ ہوئے تھے۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کے 44 ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 93 رنز سے شکست دی تھی۔
کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں قومی ٹیم 244 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔