سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک خرم علی خان کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

پنجاب اسمبلی کے سابق رکن ملک خرم علی خان نے بھی تحریکِ انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

ملک خرم علی خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہی سفر جاری تھا کہ 9 مئی آگیا، افسوس ہوا کہ جو پی ٹی آئی ہم نے جوائن کی وہ یہ نہیں، تمام دوستوں سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء کے بارے میں جو سب ہوا وہ تکلیف دہ تھا، ادارے کے سامنے عوام کو لا کر کھڑا کیا گیا، میں نے اداروں کے خلاف کبھی بیان نہیں دیا۔

ملک خرم علی خان نے مزید کہا کہ میں خان صاحب کو مشورہ دینے والوں میں نہیں تھا، خان صاحب کو مشورہ دینے والے پہلے ہی پارٹی چھوڑ چکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ 2013ء میں مجھے ٹکٹ نہیں دیا گیا لیکن میں پارٹی کے ساتھ کھڑا رہا، اپنے حلقے میں سیاست جاری رکھوں گا، ہماری سیاست علاقے کی ترقی کے ساتھ ہے، ٹکٹ ملنے کے ساتھ نہیں۔