سابق ایم این اے حاجی شوکت علی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ایم این اے حاجی شوکت علی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی شوکت علی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی رکنیت سے اور ایڈوائزری کمیٹی سے بھی استعفیٰ دیتا ہوں۔

شوکت علی کا کہنا ہے کہ مشاورت کے بعد سیاست سے متعلق فیصلہ کروں گا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد اہم رہنما حالیہ دنوں میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

ان میں سے بعض رہنماؤں نے سیاست سے لاتعلقی و کنارہ کشی تک کا اعلان کر دیا ہے۔