سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) امجد نیازی کو ’کنگ عبدالعزیز میڈل‘ سے نواز دیا گیا

سعودی عرب میں سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) امجد نیازی کو ’کنگ عبدالعزیز میڈل‘ سے نواز دیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) امجد خان نیازی کو گراں قدر خدمات پر سعودی ایوارڈ دیا گیا ہے۔

ایوارڈ دینے کی تقریب کلاک ٹاور مکہ مکرمہ میں منعقد ہوئی۔

ترجمان کے مطابق تقریب میں سعودی عرب اور پاکستان کے سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔