پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ دوبارہ کمنٹیٹر بن گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجہ دوبارہ کمنٹیٹر بن گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رمیز راجہ نے کامینٹری میں واپسی کا اعلان کر دیا۔

رمیز راجہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی سیریز کے لیے کامینٹری بوکس میں واپس آ گیا ہوں۔

واضح رہے کہ چیٸرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد رمیز راجہ نے کامینٹری چھوڑ دی تھی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین ذکاء اشرف نے چارج سنبھال لیا ہے۔

لاہور میں ذکاء اشرف پی سی بی ہیڈکوارٹرز پہنچے تو کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔