پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے صائمہ ندیم کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے صائمہ ندیم کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

صائمہ ندیم خلیجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 503 سے کنیڈا ٹورنٹو جارہی تھیں۔

ذرائع کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صائمہ ندیم کو خلیجی ایرلائن کی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا۔

صائمہ ندیم کو ایف آئی اے افسران نے پرواز کے جانے تک انٹر نیشنل ڈیپارچر لاونچ میں روکے رکھا، بعدازاں انہیں حراست میں لے کر ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔

صائمہ ندیم کو کچھ دیر ایر پورٹ پولیس اسٹیشن میں روک کر گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

ایف آئی اے ذرائعکے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس بیرون ملک جانے والے پی ٹی آئی قیادت کی فہرست موجود ہے۔ تحریک انصاف کی اعلی قیادت اور ارکان اسمبلی کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ہیں۔