پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے امریکا نے ہر دور میں آمروں کی سرپرستی کی ہے:بیرسٹر سیف
تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے امریکا نے ہر دور میں آمروں کی سرپرستی کی ہے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ امریکا نے آمروں کی یا پھر کرپٹ لوگوں کی سپورٹ کی ہے، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ امریکا الیکشن میں دھاندلی پر نظر رکھے اور آواز اٹھائے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ امریکا کا پاکستان کے الیکشن سے متعلق بیان کاسمیٹک قسم کا ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو خیبرپختونخوا میں اسپیکر کے لیے نامزد کیا گیا ہے، انتخابات پر جس طرح امریکا کو آواز بلند کرنی چاہیے تھی اس طرح نہیں کی۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ امریکا نے ہمیشہ ڈکٹیٹرز کی پشت پناہی کی اور کرپٹ لوگوں کو سپورٹ کیا، بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے کہ امریکا کے پاس موقع ہے اپنی غلطیوں کا ازالہ کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا پوری دنیا میں جمہوریت کا دعویدار ہے اس پر اپنا کردار ادا کرے۔
علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزارتِ عظمیٰ کے لیے عمر ایوب ہمارے امیدوار ہوں گے۔
اسد قیصر اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آدیالہ جیل پہنچے تھے۔
اسد قیصر نے بانی پی ٹی آئی سے موجودہ سیاسی صورتحال اور اتحادیوں سےمتعلق بات کی۔
اسد قیصر نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔