چار سابق وزیر اور ایک ایم این اے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کریں گے:ہاشم ڈوگر

سابق وزیرِ داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ چار سابق وزیر اور ایک ایم این اے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔

ایک بیان میں ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ سابق صوبائی وزیر چوہدری اخلاق اور رائے تیمور بھٹی بھی پارٹی چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق ایم این اے منصب ڈوگر اور سابق چیئرمین ٹیوٹا مامون تارڑ بھی پارٹی چھوڑ دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد اہم رہنما حالیہ دنوں میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

ان میں سے بعض رہنماؤں نے سیاست سے لاتعلقی و کنارہ کشی تک کا اعلان کر دیا ہے۔