خیرپورمیں تالاب کے قریب کھیلتے ہوئے چاربچیاں ڈوب کر جاں بحق

خیرپورمیں تالاب کے قریب کھیلتے ہوئے چاربچیاں ڈوب کر جاں بحق، چاروں بچیوں کی لاشیں تالاب سے نکال لی گئيں۔

خیرپور کے گوٹھ میاں وارث میں 2 بہنوں سمیت 4 بچیاں تالاب میں گرگئیں، اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا لیکن ایک کے بعد ایک بچیوں کی لاشیں تالاب سے ملتی رہیں۔

جاں بحق بچیوں میں سے 5 سالہ دانیہ، 6 سالہ مسکان اور 10 سال کی سہانا کی شناخت ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بچیاں تالاب کے قریب کھیل رہی تھیں، ایک بچی تالاب میں گری جس کے بعد دیگر بچیاں اسے بچانے کیلئے کود گئیں لیکن وہ بھی ڈوب گئیں۔

تھرپارکر کے علاقے ڈیپلو کے تالاب میں بھی کھیل کے دوران ڈوب کر دو بچے جاں بحق ہوگئے، دونوں لاشیں نکال لی گئیں۔