پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
فرانس : شوہر کااپنی بیوی کے ساتھ دل دہلا دینے والا جرم
فرانس میں ایک شوہر اپنی بیوی کے ساتھ کئی سال تک دل دہلا دینے والا جرم کرتا رہا اور ساتھ اسے ریکارڈ بھی کرتا رہا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈومینیک نامی شخص 2011 سے 2020 کے دوران اپنی بیوی کے کھانے میں نشہ آور چیز ملا کر دوسرے لوگوں کو گھر بلا کر اسے زیادتی کا نشانہ بنواتا رہا۔
رپورٹس کے مطابق تحقیقاتی اداروں کو معلوم ہوا ہے کہ اس دوران خاتون کے ساتھ 92 بار جنسی زیادتی کی گئی جس میں ملوث 26 سے 73 سال کی عمر کے 51 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون کے ساتھ، ٹرک ڈرائیور، جیل اہلکار، ڈاکٹر، فائر فائٹر، بینک ملازم، آئی ٹی ورکر اور صحافی نے زیادتی کی۔
رپورٹس کے مطابق ملزم اس عمل کی ویڈیوز بھی بنا کر محفوظ کرتا تھا جنہیں پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔
فرانسیسی اخبار کے مطابق ڈومینیک نے ریپ کے واقعات کے لیے کبھی تشدد یا دھمکیوں کا استعمال نہیں کیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 2020 میں پولیس نے ڈومینیک کو خواتین کی مارکیٹس میں خفیہ ویڈیوز بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کے گھر سے اس کی بیوی کی مبینہ زیادتی کی ویڈیوز کے بارے میں بھی پتا چلا۔
پولیس کے مطابق جب خاتون کو ملزم کے بارے میں بتایا گیا تو وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئی اور بعدازاں اس نے طلاق کے لیے درخواست دائر کردی۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق اس مقدمے کی سماعت اگلے سال متوقع ہے جبکہ ملزم کو اس کیس میں 20 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق خاتون اور مرد کی شادی کو 50 سال سے زائد ہو چکے تھے اور ان کے 3 بچے بھی ہیں۔