پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
نئی چال چلنے کیلیے فرنچائزز کا آزمودہ مہروں پر انحصار
لاہور: پی ایس ایل فرنچائزز نے نئی چال چلنے کیلیے آزمودہ مہروں پر انحصار کر لیا۔
پی ایس ایل 7کیلیے ڈرافٹ اتوار کو لاہور کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہورہے ہیں،کرکٹرز کی ٹریڈنگ، ٹرانسفر اور برقرار رکھنے کی ونڈوز گذشتہ روز بند ہوگئیں،ہر فرنچائز کو آخری ایونٹ کے زیادہ سے زیادہ 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی اجازت تھی،سب نے اپنے پلانز اور ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے فیصلے کرلیے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے ریٹینشن کا پورا کوٹہ استعمال کیا،ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7،7کھلاڑی برقرار رکھے۔
دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے محمد رضوان اور رائلی روسو (پلاٹینم)، عمران طاہر (ڈائمنڈ، مینٹور)، صہیب مقصود (ڈائمنڈ)، خوشدل شاہ (گولڈ، برانڈ ایمبیسیڈر)، شاہنواز دھانی اور شان مسعود (گولڈ) پر اعتماد برقرار رکھا، قیادت محمد رضوان کے پاس رہنے کا قوی امکان ہے۔
بابر اعظم (پلاٹینم) اور آل راؤنڈر محمد نبی (ڈائمنڈ) ایک بار پھرایڈیشن 2020 کی فاتح کراچی کنگز کے لیے ایکشن میں ہوں گے، فرنچائز نے عماد وسیم (پلاٹینم)، محمد عامر، (ڈائمنڈ) کو بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا، جو کلارک (گولڈ، برانڈ ایمبیسیڈر)، عامر یامین، شرجیل خان (گولڈ) اور محمد الیاس (سلور) کی صلاحیتوں پر بھی بھروسہ کیا گیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ٹریڈنگ میں اعظم خان کی خدمات حاصل کرنے والی 2بار کی چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے آصف علی، حسن علی (پلاٹینم)، فہیم اشرف (ڈائمنڈ)، شاداب خان (ڈائمنڈ، برانڈ ایمبیسیڈر)، ایلکس ہیلز (گولڈ، ٹیم مینٹور)، اعظم خان اور محمد وسیم جونیئر (گولڈ) اور پال اسٹرلنگ (سلور) کو برقرار رکھا۔
افغان اسپنر راشد خان(پلاٹینم) لاہور قلندرز میں شامل رہے،ٹیم کو شاہین شاہ آفریدی (پلاٹینم)، حارث رؤف (ڈائمنڈ، برانڈ ایمبیسیڈر)، ڈیوڈ ویزا اور محمد حفیظ (ڈائمنڈ)، احمد دانیال، سہیل اختر اور ذیشان اشرف (سلور) کی خدمات بھی بدستور میسر ہوں گی، حیران کن طور پر فخرزمان کو فرنچائز نے ریلیز کردیا۔
لیام لیونگ اسٹون اور وہاب ریاض (پلاٹینم)، حیدر علی، شیرفین ردرفورڈ، شعیب ملک (ڈائمنڈ)، ثاقب محمود (گولڈ، برانڈ ایمبیسیڈر) اور ٹام کوہلر کیڈمور (سلور) 2017 کی چیمپئن پشاور زلمی کو دستیاب ہونگے،فرنچائز نے حسین طلعت کو اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹریڈ میں ڈرافٹ میں سلور کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈکی اپنی باری دے دی ہے۔
2019 کی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 4 کھلاڑیوں سرفراز احمد (پلاٹینم)، محمد نواز (ڈائمنڈ)، محمد حسنین (گولڈ، برانڈ ایمبیسیڈر) اور نسیم شاہ (گولڈ) کو برقرار رکھا، اس سے قبل ٹریڈنگ میں شاہد آفریدی (گولڈ، مینٹور)، جیمز ونس (پلاٹینم) اور افتخار احمد (ڈائمنڈ) کی خدمات حاصل کی جا چکی ہیں۔
حتمی فہرست کے مطابق ڈرافٹ میں 32ملکوں سے مجموعی طور پر 425کھلاڑی سلیکشن کیلیے دستیاب ہونگے،ہر فرنچائز کو 18رکنی اسکواڈ میں پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگریز کے 3،3، سلور 5، ایمرجنگ 2اور سپلیمنٹری کیٹیگری کے 2 پلیئرز شامل کرنا ہیں۔
پلاٹینم کیٹیگری کیلیے دستیاب کرکٹرز میں ڈیوڈ ملر، تبریز شمسی، کولن انگرام، مرچنٹ ڈی لینگے (جنوبی افریقہ)، کارلوس بریتھ ویٹ، کرس گیل،شمرون ہیٹمائر (ویسٹ انڈیز)، کولن منرو (نیوزی لینڈ)، کرس جارڈن، ڈیوڈ ویلی، جیسن رائے، ٹام بینٹن اور ٹائمل ملز (انگلینڈ)، تھشارا پریرا، اسورو اڈانا (سری لنکا)، سندیپ لامی چینے (نیپال) شامل ہیں۔
ڈائمنڈ کیٹیگری میں جو کلارک،اولی رابنسن، فل سالٹ، لیوس گریگوری، ریس ٹوپلی، سمت پٹیل(انگلینڈ)، جیمز فالکنر، بین ڈنک (آسٹریلیا)، نیروشن ڈکویلا، بھانوکا راجا پکسے، کوشل مینڈس (سری لنکا)، بلیسنگ موزاربانی (زمبابوے)، لینڈل سیمنز، جانسن چارلس، فابین ایلن، شیلڈن کوٹریل (ویسٹ انڈیز)، محمود اللہ ریاض (بنگلہ دیش)،افسر زازئی،حامد حسن، نجیب اللہ زدران، نوین الحق، حضرت اللہ زازئی، قیس احمد، رحمان اللہ گرباز(افغانستان) اور مچل میکلینگان (نیوزی لینڈ) موجود ہیں۔