عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔
برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودوں میں1.76 ڈالر یا 2 فیصد کمی ہوئی اور اس کی قیمت 88.07 ڈالر فی بیرل رہی ۔
امریکی تیل یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 1.75ڈالر یا 2.1 فیصد کم ہو کر اس کی فروخت 83.74 ڈالر فی بیرل رہی۔