پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
9مئی میں جنرل فیض حمید کا کردار ہوسکتا ہے لیکن یہ اکیلے فیض حمید کا کام نہیں ہوگا:خواجہ آصف
جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میںگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9مئی میں جنرل فیض حمید کا کردار ہوسکتا ہے لیکن یہ اکیلے فیض حمید کا کام نہیں ہوگا۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ جنرل فیض حمید تحریک انصاف کے رہنماؤں کو حاضر سروس فوجی افسران کیخلاف استعمال کررہے تھے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ برج گر گیا، کریڈٹ آرمی چیف کو جانا چاہئے، پی ٹی آئی یتیم ہوگئی اب اس کے رہنما میٹھی باتیں کرتے نظر آئیں گے ۔ پروگرام کے آغاز میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی حالیہ تاریخ کی سب سے طاقتور ،با اثراور متنازع ترین شخصیات میں سے ایک اہم شخصیت سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ فیض حمیدقانون کی گرفت میں آگئے ہیں۔ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو آج فوج نے اپنی تحویل میں لے کر ان کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
جنرل ریٹائرڈ فیض حمید جن پر ملکی سیاست میں اکھاڑ پچھاڑسے لے کر عدلیہ اور دیگر اداروں میں اثر اندازہونے کے الزامات لگتے رہے ہیں۔انہیں آج جس مقدمے میں فوج نے اپنی تحویل میں لیا ہے ۔
اس میں دوران سروس ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں ان پر لگنے والے ذاتی الزامات کے ساتھ ساتھ ریٹائرمنٹ کے بعد آرمی ایکٹ کی خلاف ورزیوں کا معاملہ بھی شامل کیا گیا ہے۔
ا س وقت کے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ہاؤسنگ سوسائٹی واقعہ کا نوٹس لیا تھالیکن فیض حمید کی طاقت اور اختیا ربڑھتا چلا گیا۔آخر ریٹائرمنٹ کے بعد جنرل فیض حمید ایسی کیا خلافورزیاں کرتے رہے۔
خواجہ آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل فیض حمید کا ریٹائرمنٹ کے بعد بھی سیاسی واقعات میں ہاتھ رہا۔ جنرل فیض حمید باز آنے والے نہیں تھے۔