پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
میٹرک پاس کے لیے جرمنی کا ویزا:مناہل نوشین
ویسے تو ہر کوئی باہر جانا چاہتا ہے ، اور بہت لوگوں کی خواہش اس لئے پوری نہیں ہوتی کہ انکے تعلیم اس برابر نہیں کہ وہ جرمنی اسٹڈی ویزا یا جاب سیكر ویزا پر جا سکیں اور کچھ لوگ تعلیم ہونے کے باوجود اس لئے نہیں جا پاتے کیوں کہ ان کے پاس جرمنی جانے کے لئے پیسے نہیں ہوتے .
آپکو بتاتی چلوں کہ جرمنی میں ویسے تو سرکاری یونیورسٹیوں میں تعلیم کی کوئی فیس نہیں ہوتی البتہ آپکو وہاں اپنے ایک سال کا خرچہ کرنے کے لئے جرمن بینک میں پیسے بھیجنے پڑتے ہیں جو اس بات کی ضمانت ہو کہ آپ جرمنی میں ایک سال تعلیم کے ساتھ اپنا درگزر کر سکیں .
جرمنی اس وقت یورپ کے امیرترین اور خوشحال ترین ممالک میں سے ہے . اور وہاں جانا، رہنا، کمانا ، ایک اچھے مستقبل لئے بہترین ملک ہے .
• جرمنی آسبلڈنگ ویشنل پروگرام (AUSBILDUNG VACATIONAL PROGRAM)
یہ جرمنی میں ایک ایسا پروگرام ہے جس کے ذریعے آپ جرمنی میں جا کر کام کر سکتے ہیں ! اور مستقل رہائش اختیار کر سکتے ہیں .
ویسے تو یہ ایک اسٹڈی ویزا پروگرام ہے لیکن دراصل یہ اسٹڈی ویزا سے مختلف ہے .
1- آسبلڈنگ ایک پروگرام ہے جو کسی کمپنی یا کالج کے زریعے کی جاسکتی ہے
2- آسبلڈنگ کے لئے آپکے تعلیم کم از کم میٹرک لازمی ہو اور میٹرک کے ساتھ ساتھ آپکے پاس جرمن زبان (B2) لازم ہو ! جرمن زبان آپ جرمن کے ایک ادارے سے کر سکتے ہیں جو لاہور اور کراچی میں قائم ہے جسکو (GOETHE INSTITUTE) کہتے ہیں . اس ویزا کے لئے ایلٹس وغیرہ کی ضرورت نہیں .
3- عمر کی حد 24 سال ! یہ ایک ایسا کام ہے جو صرف نوجوان لوگ کام کر سکتے ہیں کیونکہ یہ ویزا کا کام فیکٹری یا کارخانوں میں کر سکتے ہیں .
4- اس ویزا کے لئے دنیا بھر سے لوگ اپلائی کر سکتے ہیں اور میں یہ کہوں گی کہ جو لوگ میٹرک پاس ہوں اور گلف ممالک میں ذلیل ہورہے ہیں وہ خاص اس ویزا پر توجہ دیں .
5- اس ویزا کے لئے نہ آپکو بینک اسٹیٹمنٹ چاہیے اور نہ ہی بلاک اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت ہے .
6- اس ویزا پر آپ جس کمپنی یا کالج میں جا رہے ہیں وہ آپکو مہینے کا وظیفہ بھی دیں گے جس سے آپ جرمنی میں گزربسر کر سکتے ہیں اور آپکے ٹریننگ مکمل ہوتے ہی وہ آپکو جاب پرمٹ دیں گے .
7- اس ویزا کے لگنے کے چانس 99 فیصد ہے
کچھ لنک نیچے دے رہی ہوں جس سے آپ اس پروگرام کے بارے مزید جان سکتے ہیں اور ان لنک کے زریعے آپ کالج یا کمپنی میں اپلائی کر سکتے ہیں
پروگرام کے بارے میں ویب سائٹ
1. www.ausbildung.de
2. www.euroguidance.eu
3. www.linkedin.com/showcase/internationale-diensteistungen
کالج اور کمپنیوں کے ویب سائٹ
1. www.studienwahl.de/
2. www.hochschulkompass.de/home.html
3. www.planet-beruf.de
4. www.berufenet.arbeitsagentur.de
5. http://www.arbeitsagentur.de/…/aus…/welche-berufe-passen
نوٹ : اس ویزا کے لئے کوئی بینک اسٹیٹمنٹ یا بلاک اکاؤنٹ نہیں چاہیے اس لئے ایجنٹ حضرات کو پیسے دینے سے گریز کریں ، جن کی تعلیم میٹرک سے کم ہو اور جرمن زبان B2 نہیں ہےاور عمر 24 سال سے زیادہ تو وہ لوگ اس ویزا کے لئے اپلائی نہیں کر سکتے.