جی جی حدید کا منشیات برآمدگی پر گرفتاری اور پھر رہائی کے بعدپہلا بیان

فلسطینی نژاد امریکی ماڈل جی جی حدید نے منشیات برآمدگی پر گرفتاری اور پھر رہائی کے بعد اب اپنا پہلا بیان جاری کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جی جی حدید کے نمائندے نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماڈل کو کیمن جزائر میں چھٹیاں گزارنے کے دوران بھنگ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے جی جی حدید کے نمائندے نے کہا ہے کہ منشیات قانونی طور پر طبی استعمال کے لیے خریدی گئی تھی جو کہ 2017 سے کیمن آئی لینڈ میں بھی قانونی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جی جی حدید کا ریکارڈ کلیئر ہے اور انہوں نے جزیرے پر اچھا وقت گزارا۔

واضح رہے کہ جی جی حدید اور ان کی دوست 10 جولائی کو نجی طیارے پر کیمن آئی لینڈ پہنچی تھیں جہاں ایئرپورٹ پر تلاشی لینے پر ان کے پاس سے منشیات برآمد ہوئی تھی۔