’گھر میں گھس کرمارینگے‘، جناح ہاؤس حملےکے شرپسندوں کی شرمناک گفتگو منظرعام پر

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد جناح ہاؤس پر حملے کے حوالے سے اب تک کی سامنے نہ آنے والی ویڈیو اور شرپسندوں کی شرمناک گفتگو منظر عام پر آگئی۔

منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں سیاسی جماعت کے شرپسندوں کے شرمناک جملوں نے بھارت کوبھی پیچھے چھوڑ دیا۔

ویڈیومیں سنا جاسکتا ہےکہ کیسے بھارتی فلم کا ڈائیلاگ “گھر میں گھس کرماریں گے” دہرایا گیا، آگ لگانے کے مناظر ثابت کر رہے ہیں کہ شرپسند پوری تیاری سے آئے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جناح ہاؤس میں لائٹرکے فیول سے لکڑی کے اسٹینڈ کو آگ لگائی گئی، صوفہ سیٹ کو آگ میں پھینک کرمزید بھڑکانے کو واضح طورپردیکھا جاسکتا ہے، پاکستان سےآزادی کےطلب گار ضمیر فروشوں نے جناح ہاؤس میں “ہم لےکے رہیں گے آزادی” کے نعرے لگائے، شرپسند اپنے بغض،عناد اور سیاسی شدت پسندی میں سب کچھ بھول گئے۔

شرپسند یہ بھی بھول گئےکہ اس گھناؤنے جرم کےبعد وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے، یہ ناقابل تردید مناظرعوام نےاپنی آنکھوں سے9 مئی کوبھی دیکھے تھے اور اب بھی دیکھ رہے ہیں،کوئی بھی من گھڑت پروپیگنڈا نہ سچ کو جھٹلاسکتا ہے اورنہ ہی حقائق کوچھپاسکتا ہے۔