اسپائیڈرمین جیسا لباس پہنےلڑکی کابچے پر حملہ، لڑکی گرفتار

امریکا کی ریاست نیویارک میں اسپائیڈرمین جیسا لباس پہننے والے بچے پر حملہ کرنے والی لڑکی کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پارک میں موجود 15 سالہ لڑکے پر ایک لڑکی نے حملہ کیا تھا جس سے اس کی ناک سے خون نکل آیا تھا۔

امریکی اخبار کے مطابق متاثرہ لڑکے کو نوجوانوں نے گھیر کر اس پر جملے کسے اور پھر ایک لڑکی نے اس کو مکے مارے تھے۔

رپورٹس کے مطابق لڑکے کی ناک میں حملے کے باعث فریکچر ہوا ہے۔

لڑکے کی والدہ نے اس واقعے سے متعلق ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔