گلین مک گراکی ورلڈکپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی

آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر گلین مک گرا نے ورلڈکپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی۔

گلین مک گرا کے مطابق آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت اور پاکستان سیمی فائنل کھیلیں گی۔

گلین مک گرا نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو ٹاپ فور میں رکھا ہے، انگلینڈ بھی اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت کو ہوم کنڈیشنز کا فائدہ ہوگا جبکہ پاکستان ٹیم بھی عمدہ کرکٹ کھیل رہی ہے۔