پنجاب کے سرکاری تعلیمی ادارے تین روز بعد آج کھل گئے

لاہور سمیت پنجاب کے سرکاری تعلیمی ادارے تین روز بعد آج کھل گئے۔

سرکاری اسکولوں میں حاضری معمول سے انتہائی کم رہی جب کہ پرائیویٹ اے پلس اور اے کیٹگری کے اسکولز آج بھی بند ہیں، ہفتےکو بیشتر پرائیوٹ اسکولز بند ہی رہتے ہیں۔

صوبے میں کالج اور یونیورسٹیاں پیر کے روز سے باقاعدہ کھلیں گی۔

پنجاب کے 9 بورڈز کے زیر اہتمام نویں جماعت کے ملتوی شدہ امتحانات کا نیا شیڈول جاری نہیں ہوسکا ہے۔