حکومت نے ججز کی تعداد بڑھانے فیصلہ نہیں کیا: اعظم نذیر تارڑ

اسپیکر قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد بڑھانے کا بل مؤخر کردیا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت نے ججز کی تعداد بڑھانے فیصلہ نہیں کیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد بڑھانے کا بل ایوان میں پیش کیا اور کہا کہ یہاں قانون و انصاف کی بات ہوتی ہے

مگر زیر التوا کیسوں کی تعداد پہ بات نہیں ہوتی، ججوں کی تعداد کم ہونے کے باعث زیر التوا کیسوں کی تعداد بڑھ گئی ہے،

مجوزہ ترمیم میں سپریم کورٹ ججز کی تعداد 17سے بڑھا کر 23 کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔