حماد نواز آزاد امیدوار ناصر عباس کی انتخابی ریلی میں شرکت کرنے پہنچ گئے

این اے175 مظفر گڑھ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار حماد نواز آزاد امیدوار ناصر عباس کی انتخابی ریلی میں شرکت کرنے پہنچ گئے۔

حماد نواز نے صوبائی نشست پی پی 268 سے پارٹی امیدوار کے بجائے آزاد امیدوار کی حمایت کردی۔

واضح رہے کہ پی پی 268 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار اجمل خان چانڈیہ ہیں۔