اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کی پوری قیمت چکانا پڑے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نے کہا کہ حماس نے یرغمالی شیری بیباس کی لاش واپس نہ کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام یرغمالیوں کی واپسی کے ساتھ شیری کی لاش واپس لانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
اسرائیل نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حماس نے واپس کی گئی 4 لاشوں میں سے ایک کی شناخت غلط بتائی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے مطابق یرغمالی شری بیباس کی لاش نہیں ملی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کی تھیں۔
ہلاک یرغمالیوں میں اسرائیلی خاتون شیری بیباس، ان کے 2 بچے اور اوڈید لفشٹز شامل ہیں۔