پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
حمزہ علی عباسی کا شوبز چھوڑنے کے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب
پاکستانی شوبز انڈسٹری میں منفرد شہرت رکھنے والے اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کرنے اور پھر واپسی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیا ہے۔
جیو انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی فلم ’مولا جٹ‘ کے نوری نت نے سوشل میڈیا پر مداح کو شوبز سے لمبا بریک لینے کی وجہ بتائی ہے۔
اداکار نے گزشتہ روز اپنی آنے والی نئی فلم ’عمرو عیار‘ کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم، فیس بُک پر حمزہ علی عباسی کے ایک مداح نے کمنٹ باکس میں اُن سے سوال کیا ہے ’اگر آپ کو یاد ہو تو آپ نے شوبز کو الوداع کہہ دیا تھا؟‘
جس کا حمزہ علی عباسی نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے مذہب کا مطالعہ کرنے کے لیے بہت طویل وقفہ لیا تھا۔‘
دوسری جانب ٹوئٹر پر بھی کچھ صارفین نے حمزہ علی عباسی سے سوالات کیے۔
@iamhamzaabbasi Sir are you in this project?
— Momin Jamil (@MominJamil316) June 22, 2023
فلم سے متعلق پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے حمزہ علی عباسی کا بتانا تھا کہ یہ فلم ہے، میں اس پروجیکٹ میں ہوں، میری اس میں بہت خصوصی اور منفرد انٹری ہوگی۔
Is it a Film ⁉️
And when is "Jaan-e-Jahan" gonna air ⁉️
— Samra Tariq (@isamratariq) June 22, 2023
واضح رہے کہ 2019 میں حمزہ علی عباسی نے دین اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے اور اپنا وقت دین کی تبلیغ و ترویج میں وقف کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس اعلان کے 3 سال بعد ان کی بلاک بسٹر فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ ریلیز ہوئی تھی، جس نے ریلیز ہوتے ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے، فلم میں حمزہ علی عباسی کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا جس کے بعد حال ہی میں اداکار کی شوبز اندسٹری میں واپسی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں۔