حمزہ یوسف کے رشتہ دار غزہ میں پھنس گئے

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر پاکستانی نژاد حمزہ یوسف کے رشتہ دار غزہ میں پھنس گئے۔

حمزہ یوسف نے تصدیق کی ہے کہ ان کی ساس اور سسر گزشتہ ہفتے والدین سے ملنے غزہ گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکام نے انہیں جلد از جلد غزہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے مگر غزہ میں شدید جنگ اور ناکہ بندی کی وجہ وہاں سے نکلنا ناممکن ہو چکا ہے۔

حمزہ یوسف نے مزید کہا کہ وہ نہیں جانتے ہمارے پیارے بچ پائیں گے یا نہیں۔